تلنگانہ

قرض کی عدم ادائیگی، سسر کی برہمی پر داماد کی خودکشی

یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق سندیپ نامی یہ نوجوان ڈبل روٹی کا کاروبار کیا کرتا تھا۔اس کی شادی تقریبا تین سال پہلے نظام آباد کے بنولاگاوں سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے ہوئی تھی۔

حیدرآباد: فائنانس کمپنی کو قرض کی رقم کی عدم ادائیگی پر سسر کی جانب سے رشتہ داروں کی موجودگی میں ڈانٹنے اور برہمی ظاہر کرنے پر مایوسی کے عالم میں داماد نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام
عوام کو فوقیت دینے والی حکمرانی وقت کا تقاضا: راہول (ویڈیو شیئر)

یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق سندیپ نامی یہ نوجوان ڈبل روٹی کا کاروبار کیا کرتا تھا۔اس کی شادی تقریبا تین سال پہلے نظام آباد کے بنولاگاوں سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے ہوئی تھی۔

اس کو گذشتہ کچھ عرصہ سے کاروبار میں نقصان اٹھاناپڑاجس پر اس کی مدد کے حصہ کے طورپر اس کے سسر نے اس کو پانچ لاکھ روپئے کا قرض دلایاتھا۔سندیپ نے پہلے پہل تو قرض کی اقساط کو بہتر طورپر اداکیا تاہم اس کو بعد ازاں معاشی مسائل کا سامنا کرناپڑاجس پر قرض کی اقساط اداکرنے سے گریز کیا۔

سندیپ نے 26جنوری کو اپنی نسبتی ہمشیرہ کی شادی کی تقریب میں اپنی بیوی کے ساتھ شرکت کی۔اس موقع پر مہمانوں کی موجودگی میں اس کے خسر نے قرض کی رقم کی اقساط ادانہ کرپانے پر مہمانوں کی موجودگی میں اس کو ڈانٹا اور اس پر شدید برہمی کااظہار کیا جس پر دل برداشتہ ہوکرسندیپ کمار نے دریائے گوداوری میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔