لو جہاد کی جھانکی پر جھڑپ (ویڈیو)
مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کی تحصیل مہیدپور میں گنیش جلوس کے دوران‘لَو جہاد’کی جھانکی پر دو فرقوں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
اُجین: مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کی تحصیل مہیدپور میں گنیش جلوس کے دوران‘لَو جہاد’کی جھانکی پر دو فرقوں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کل دوپہر نکالے جا رہے اس جلوس میں‘لَو جہاد’کی جھانکی کے خلاف مسلم برادری نے اعتراض کیا۔ اس دوران دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ کشیدگی بڑھنے پر پولیس نے مداخلت کی اور دونوں برادریوں کو الگ کیا۔
ذرائع کے مطابق مہیدپور میں گنیش کا ایک جلوس نکالا جا رہا تھا۔ جلوس میں شامل‘لَو جہاد’کی جھانکی پر مسلم برادری نے سخت احتجاج کیا۔ معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ حالات پتھراؤ تک پہنچ گئے۔ تاہم بارش ہونے سے ماحول کسی حد تک ٹھنڈا پڑ گیا اور اسی دوران موقع پر پولیس فورس پہنچ گئی۔
Ujjain में लव जिहाद की झांकी को लेकर बवाल, भारी संख्या में पुलिस फोर्स उतरी ! MP Tak #Ujjain #Crime pic.twitter.com/pWPB616FDj
— MP Tak (@MPTakOfficial) September 5, 2025
پولیس افسران نے دونوں جانب کے لوگوں کو سمجھایا اور نعرے بازی کر رہے افراد کو خاموش کرایا۔ اس کے بعد پولیس کی موجودگی میں جلوس کو آگے بڑھایا گیا۔