حیدرآباد
ٹرینڈنگ
دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری
بورڈ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ امتحانات 18 مارچ سے 2 اپریل تک منعقد ہوں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ امتحانات صبح 9.30 سے 12.30 بجے تک ہوں گے۔
حیدرآباد: محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ بورڈ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ امتحانات 18 مارچ سے 2 اپریل تک منعقد ہوں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ امتحانات صبح 9.30 سے 12.30 بجے تک ہوں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق 18 کو فرسٹ لینگوئج، 19 کو سکینڈ لینگوئج، 21 کو انگلش، 23 کو ریاضی، 26 کو سائنس کا پہلا پرچہ، 28 کو سائنس کا دوسرا پرچہ، 30 کو سوشل اسٹڈیز، یکم اپریل کو ووکیشنل کورسز کے لیے سنسکرت کا پہلا پرچہ، 2 اپریل کو عربی کا پہلا پرچہ اور دوسرا پرچہ ہوگا۔