شمالی بھارت

کمسن لڑکے کی نعش دستیاب، زبان کاٹ دی گئی، آنکھیں نکال لی گئیں

جھارکھنڈ کے ضلع گڑھوا میں ایک سات سالہ لڑکے کی نعش مسخ شدہ حالت میں پائی گئی ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

رانچی: جھارکھنڈ کے ضلع گڑھوا میں ایک سات سالہ لڑکے کی نعش مسخ شدہ حالت میں پائی گئی ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

مہلوک لڑکے کی سنتان کمار کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے، جسے مبینہ طور پر منگل کے روز اس وقت اغوا کرلیا گیا تھا جب وہ دکان سے مٹھائی خریدنے گیا تھا۔

اس کی لاش جمعرات کے روز اس کے چچا کے گھر کے قریب ایک گڑھے میں پائی گئی، جو بیت الخلاء کے لیے کھودا گیا تھا۔

نامعلوم حملہ آوروں نے اس کی زبان کاٹ دی تھی، آنکھیں نکال لی تھیں اور دانت بھی نکال لیے تھے۔

یہ واقعہ ضلع گڑھوا کے ڈنڈائی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع موضع بولیا میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد آج لڑکے کی نعش والدین کے حوالے کی گئی۔

a3w
a3w