شمالی بھارت

جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)

جنتا دل (یو) رکن اسمبلی گوپال منڈل نے بہار کے ضلع بھاگلپور میں ہفتہ کے دن ایک شخص کو مبینہ طور پر تھپڑ مار دیا جو سڑک حادثہ میں اپنے ایک رکن خاندان کی موت پر احتجاج کررہا تھا اور معاوضہ کا مطالبہ کررہا تھا۔

پٹنہ: جنتا دل (یو) رکن اسمبلی گوپال منڈل نے بہار کے ضلع بھاگلپور میں ہفتہ کے دن ایک شخص کو مبینہ طور پر تھپڑ مار دیا جو سڑک حادثہ میں اپنے ایک رکن خاندان کی موت پر احتجاج کررہا تھا اور معاوضہ کا مطالبہ کررہا تھا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

کیلے بیچنے والے ایک شخص کی سڑک حادثہ میں موت واقع ہوئی تھی، جس کے بعد اس کے رشتہ دار اور مقامی ٹھیلہ بنڈی والے وہاں دھرنا دے رہے تھے۔ بھاگلپور کے حلقہ گوپال پور کے رکن اسمبلی گوپال منڈل وہاں ٹریفک جام ختم کرانے اور مہلوک کے ورثاء کو پرسہ دینے کے لیے پہنچے تھے۔

ارکانِ خاندان مطالبہ کررہے تھے کہ ضلع مجسٹریٹ (کلکٹر) مقامِ حادثہ پر آئے اور مناسب معاوضہ کا اعلان کرے۔ گوپال منڈل نے کہا کہ میں مقامی رکن اسمبلی ہوں اور حکومت کا حصہ ہوں۔ میری اتھاریٹی ضلع کلکٹر سے زیادہ ہے، لیکن احتجاجی اُن کی بات نہیں سن رہے تھے۔

گوپال منڈل سے جب واقعہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے آدمی کو تھپڑ مارا ہے، مہلوک کے کسی رشتہ دار کو نہیں۔ میں لوک سبھا الیکشن لڑنے والا ہوں اور پاگل نہیں جو عوام سے ایسا برتاؤ کروں۔

میں نے جس شخص کو تھپڑ مارا وہ مجھے مہلوک کے خاندان سے اظہارِ تعزیت کرنے نہیں دے رہا تھا۔

وہ میرا شرٹ کھینچ رہا تھا، لہٰذا میں نے اسے تھپڑ مارا۔ وہ میرا اپنا آدمی ہے، احتجاجی نہیں۔ مہلوکین کے ورثاء مطالبہ کررہے تھے کہ ضلع کلکٹر وہاں آئے۔

میں نے ان سے کہہ دیا کہ میں فوری 5 لاکھ روپئے کا معاوضہ دوں گا اور روڈ ٹرانسپورٹ محکمہ سے کہوں گا کہ وہ 15 تا 20 لاکھ روپئے معاوضہ دے۔ جنتا دل (یو) رکن اسمبلی نے کہا کہ مہلوک کی 6 بیٹیاں ہیں۔

a3w
a3w