حیدرآباد
دل کا دورہ پڑنے سے ساتویں جماعت کے طالبعلم کی موت
جب اس نے سینہ میں درد کی شکایت کی تو اسے سرکاری جنرل اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ بتایاجاتاہے کہ لڑکے کے دل میں سوراخ تھا اور ماضی میں اس کی دل کی سرجری ہوئی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں ساتویں جماعت کے ایک طالب علم کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔13سالہ تیجاوتھ ہری کرشنا نامی یہ لڑکا ایک پرائیویٹ اسکول میں زیرتعلیم تھا۔