امریکہ و کینیڈا

سڈنی میں ایک گھر میں زبردست آگ لگنے سے 3 بچے ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک تینوں بچوں کی باقاعدہ شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ دھویں کے باعث 29 سالہ خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا اور 28 سالہ شخص کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

سڈنی: آسٹریلیا کے مغربی سڈنی میں ایک گھر میں زبردست آگ لگنے سے تین بچوں کی موت ہو گئی، جن میں ایک دس ماہ کی لڑکی اور دو اور چار سال کی عمر کے دو لڑکے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال

نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) ریاستی پولیس نے آج یہ معلومات دی۔ این ایس ڈبلیو پولیس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہفتہ کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 1 بجے گھر میں آگ لگنے کی اطلاع کے بعد ہنگامی خدمات کو فری مین اسٹریٹ، لالور پارک میں بلایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک تینوں بچوں کی باقاعدہ شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ دھویں کے باعث 29 سالہ خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا اور 28 سالہ شخص کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔