ایشیاء

مالدیپ اور ہندوستان کی غلط فہمیاں دور: وزیر خارجہ موسیٰ ضمیر

وزیر خارجہ موسیٰ ضمیر نے مانا ہے کہ مالدیپ۔انڈیا تعلقات صدر محمد معزو کی حکومت کے ابتدائی دنوں میں خراب تھے، لیکن انہوں نے زور دے کر کہا کہ دونوں ممالک میں ”غلط فہمیاں“ دور کرلی ہیں۔

مالے: وزیر خارجہ موسیٰ ضمیر نے مانا ہے کہ مالدیپ۔انڈیا تعلقات صدر محمد معزو کی حکومت کے ابتدائی دنوں میں خراب تھے، لیکن انہوں نے زور دے کر کہا کہ دونوں ممالک میں ”غلط فہمیاں“ دور کرلی ہیں۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
ایکس پر مودی کے ریکارڈ 10 کروڑ فالوورز
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)

موسیٰ ضمیر نے یہ ریمارکس جمعہ کے دن سری لنکا کے دورہ میں کئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خاص طور پر چین اور ہندوستان کے ساتھ مالدیپ کے تعلقات کی بڑی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر معزو نے مالدیپ سے ہندوستانی فوج کی چھوٹی ٹکڑی کو واپس بھیج دینے کے لئے مہم چلائی تھی۔

اُس دوران دونوں ممالک کے تعلقات بڑے دباؤ میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب مالدیپ سے ہندوستانی فوجیوں کے چلے جانے کے بعد دونوں ممالک نے غلط فہمیاں دور کرلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی شروعات میں ہندوستان کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔ اخبار دی ایڈیشن نے یہ اطلاع دی ہے۔

موسیٰ ضمیر نے کہا کہ چین اور ہندوستان دونوں کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک مالدیپ کی مدد کرتے رہتے ہیں۔ چین نواز محمد معزو کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہندوستان اور مالدیپ کے تعلقات میں کشیدگی تھی۔ انہوں نے حلف لینے کے چند گھنٹے بعد ہی مطالبہ کردیا تھا کہ ہندوستانی فوجی مالدیپ سے چلے جائیں۔ دونوں ممالک کی بات چیت کے بعد ہندوستانی فوجیوں کو ہٹاکر ان کی جگہ سیولینس کو لایا گیا تھا۔

بعد ازاں مالدیپ کے تین نائب وزرا نے سوشیل میڈیا پر ہندوستان اور ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف متنازعہ ریمارکس کئے تھے۔ مالدیپ کی وزارتِ خارجہ نے اِن ریمارکس سے لاتعلقی ظاہر کی تھی اور تین جونیر وزرا کو معطل کردیا گیا تھا۔ محمد معزو سے قبل مالدیپ کے صدور جائزہ لینے کے بعد پہلا دورہ نئی دہلی کا کرتے رہے ہیں، لیکن انہوں نے صدارت سنبھالتے ہی پہلے ترکی کا اور بعد میں چین کا دورہ کیا۔

وہ 9جون کو وزیراعظم مودی کی حلف برداری میں شرکت کے لئے نئی دہلی آئے تھے۔ صدرکے ترجمان نے منگل کے دن کہا کہ محمد معزو بہت جلد ہندوستان کا سرکاری دورہ کرنے والے ہیں۔ موسیٰ ضمیر نے یہ بھی کہا کہ مالدیپ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرضہ لینے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کو درپیش موجودہ معاشی چیالنجس عارضی ہیں۔

a3w
a3w