تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خلیج بنگال میں طوفان کے اثر سے کئی علاقوں میں سردی شدید ہوگئی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہوئی ہے۔ ریاست کے کئی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ تلنگانہ میں ملک کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں سے ٹھنڈی ہوائیں آرہی ہیں جس کے نتیجہ میں سردی کی لہر میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خلیج بنگال میں طوفان کے اثر سے کئی علاقوں میں سردی شدید ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دنوں تک بعض اضلاع میں درجہ حرارت میں تیزی سے کمی کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔ ضلع میدک کے نتنی پلی میں اقل ترین درجہ حرارت 8.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔کومرم بھیم آصف آباد، عادل آباد، منچریال اور نرمل اضلاع کے ساتھ کئی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔ سردی کی لہر میں اچانک اضافہ سے عوام کی بڑی تعداد متاثر ہے جن کا کہنا ہے کہ جاریہ سال سردی کی شدت زیادہ ہے۔