حیدرآباد

مدرستہ الرشاد سکندرآباد کا اسلامی معلوماتی کیلنڈر 2024

مدرستہ الرشاد کا اسلامی معلوماتی کیلنڈر 2024 منظر عام پر آچکا ہے۔ یہ کیلنڈر گزشتہ 23 برسوں سے شائع ہورہا ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دینی معلومات کا بہترین ذخیرہ موجود ہے۔

حیدرآباد: مفتی شکیل احمد رحمانی ناظم مدرستہ الرشاد، پاٹی گڈہ، بیگم پیٹ، سکندرآباد کی اطلاع کے بموجب مدرسہ کا اسلامی معلوماتی کیلنڈر 2024 منظر عام پر آچکا ہے۔ یہ کیلنڈر گزشتہ 23 برسوں سے شائع ہورہا ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دینی معلومات کا بہترین ذخیرہ موجود ہے۔

اوقات نماز کا ٹائم ٹیبل موجود ہے، اکابرین امت کے دل نشین مضامین ہیں جن کے پڑھنے سے علم میں اضافہ کے ساتھ دل کی دنیا بدل جاتی ہے۔

مثلاً حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کا مضمون ’’قرآن کا شکوہ‘‘، مولانا مفتی شکیل احمد رحمانی صاحب کا ’’بدگمانی ایک مہلک مرض‘‘، قطب عالم حضرت مولانا سید منت اللہ رحمانی رحمت اللہ علیہ کا ’’دعا مومن کا ہتھیار ہے‘‘، مولانا یوسف لدھیانوی رحمتہ اللہ علیہ کا ’’صلہ رحمی‘‘ اور انگریزی میں دو مضمون شامل ہیں۔

نیز ہر اشتہار کے اوپر حدیث کا انگریزی ترجمہ ہے جو اصلاح عقیدہ و عمل کے لئے بہت موثر ہے۔ کیلنڈر شائع کرنے کا مقصد دین کاصحیح پیغام امت تک پہنچانا ہے۔ اس لئے اشاعت علم کی نیت سے یہ کیلنڈر خود بھی خریدیں اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیں۔

اس کی قیمت صرف 40 روپے رکھی گئی ہے جو چارمینار اور ملے پلی کے تمام بک اسٹالس پر دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 9849110798 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w