دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں سردی کا سلسلہ جاری، ہلکی بارش کی پیشن گوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ گروگرام میں جزوی طور پر بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔
نئی دہلی: دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں جمعہ کو موسم سرد رہا، صبح بادل چھائے رہے اور ہلکی سے درمیانی دھند رہی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ گروگرام میں جزوی طور پر بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی میں 31 جنوری سے 2 فروری کے درمیان بارش اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ ہفتہ کو کئی مقامات پر درمیانی دھند اور کچھ مقامات پر گھنے کہرا پڑ سکتا ہے۔ دوپہر اور شام تک عام طور پر بادل ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ رات کے وقت بہت ہلکی بارش ہوسکتی ہے اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی صبح گروگرام میں جزوی طور پر ابر بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔ نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام میں یکم فروری کو ایک یا دو مرتبہ بارش ہوسکتی ہے۔
مختلف اسٹیشنوں کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جمعرات کو دہلی-این سی آر خطے میں دن کے وقت کا درجہ حرارت معمول سے کم رہا، جس میں پالم میں سب سے زیادہ گراوٹ نظر آئی۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.3 ڈگری سے 18.5 ڈگری کے درمیان رہا۔ صفدرجنگ میں جمعرات کے مقابلے کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔