ایشیاء

سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ

سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرم سنگھے نے آج سے ملک گیر ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔ نئے صدر کا انتخاب 20جولائی کو ہوگا اور نامزدگیاں کل داخل ہوں گی۔

کولمبو: سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرم سنگھے نے آج سے ملک گیر ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔ نئے صدر کا انتخاب 20جولائی کو ہوگا اور نامزدگیاں کل داخل ہوں گی۔

پی ٹی آئی کے بموجب چہارشنبہ کو صدارتی الیکشن سے قبل ایمرجنسی نافذ کرنے سے کارگزار صدر رانیل وکرم سنگھے کو وسیع اختیارات حاصل ہوگئے۔ اپوزیشن قائدین نے اسے غیرجمہوری فیصلہ قراردیا ہے۔

وکرم سنگھے کے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ جمعہ کے دن صدر گوٹابایا راجہ پکشا کے براہ مالدیپ‘ سنگاپور فرار ہوجانے کے بعد وکرم سنگھے کو عبوری صدر بنایا گیا تھا۔

سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزٹ اعلامیہ پیر کی صبح جاری ہوا۔ 285 رکنی پارلیمنٹ توقع ہے کہ 20جولائی کو نیا صدر منتخب کرے گی۔ اپوزیشن قائدین نے ایمرجنسی کے نفاذ پر تنقید کی ہے۔