تلنگانہ میں سردی کی لہر۔ کئی اضلاع کے لئے اورنج الرٹ جاری
تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں تک ریاست میں خشک موسم اور شدید کی سردی برقرار رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ حکام کے مطابق، آج اور کل اقل ترین درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں تک ریاست میں خشک موسم اور شدید کی سردی برقرار رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ حکام کے مطابق، آج اور کل اقل ترین درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔
سردی کی شدید لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے اضلاع کو مختلف زمروں میں تقسیم کیا ہے:
اورنج الرٹ: عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، کاماریڈی، میدک اور سنگاریڈی۔ ان اضلاع میں سردی کی شدت سب سے زیادہ رہے گی۔
ایلو الرٹ: حیدرآباد، وقارآباد، جگتیال، نظام آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، جے شنکر بھوپال پلی اور رنگاریڈی۔
گزشتہ روز (اتوار) کو ریاست کے کئی حصوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے گر گیا۔
ریاست کے مختلف مقامات پردرج درجہ حرارت اس طرح ہے۔ عادل آباد: 8.2،پٹن چیرو: 9.0،میدک: 9.0،راجندر نگر: 9.5،ہنمکنڈہ: 11.0،راما گنڈم: 12.6،نظام آباد: 12.9
،حیدرآباد: 13.2،کھمم: 14.6،محبوب نگر: 15.0۔
بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر طبی ماہرین اور حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صبح اور رات کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ خاص طور پر ضعیف افراد اور بچوْں کا خاص خیال رکھنے کی تاکید کی گئی ہے کیونکہ ان میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔ باہر نکلتے وقت گرم کپڑوں کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ موسمی بیماریوں سے بچا جا سکے۔