بھارت

راجیہ سبھا کی 56 سیٹوں کے لئے 27 فروری کو انتخابات، شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 15 ریاستوں سے راجیہ سبھا کے 56 ممبران کی میعاد آنے والے اپریل میں ختم ہو رہی ہے۔ کمیشن نے پیر کو ان نشستوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا کی 56 سیٹوں کے لئے 27 فروری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 15 ریاستوں سے راجیہ سبھا کے 56 ممبران کی میعاد آنے والے اپریل میں ختم ہو رہی ہے۔ کمیشن نے پیر کو ان نشستوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔

انتخابات کا نوٹیفکیشن 8 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 15 فروری تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 فروری کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن 20 فروری کو ہوگا۔

کمیشن کے مطابق 27 فروری کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 27 فروری کو ہی شام 5 بجے ہوگی۔ انتخابی عمل 29 فروری تک مکمل ہو جائے گا۔

کمیشن نے کہا ہے کہ اتر پردیش سے 10، بہار اور مہاراشٹر سے 6-6، مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش سے 5-5، گجرات اور کرناٹک سے 4-4، آندھرا پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور اوڈیشہ، چھتیس گڑھ سے 3-3۔ ہریانہ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ایک ایک سیٹ کے لئے انتخابات ہوں گے۔

a3w
a3w