آندھراپردیش

اے پی کے الوری سیتاراما راجو ضلع میں سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ

جی۔ مڈوگول میں 4.5 ڈگری سیلسیس،منی مولورو میں 5.5 ڈگری سیلسیس،پاڈیرومیں 7 ڈگری سیلسیس،اراکو ویلی، چنتاپلی اور ہکم پیٹ میں 4 سے 7 ڈگری سیلسیس کے درمیان درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔

حیدرآباد: اے پی کے الوری سیتاراما راجو ضلع کے پاڈیرو ایجنسی کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع کے کئی منڈلوں میں درجہ حرارت واحد عدد تک گر گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


جی۔ مڈوگول میں 4.5 ڈگری سیلسیس،منی مولورو میں 5.5 ڈگری سیلسیس،پاڈیرومیں 7 ڈگری سیلسیس،اراکو ویلی، چنتاپلی اور ہکم پیٹ میں 4 سے 7 ڈگری سیلسیس کے درمیان درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔


شمالی ہند سے آرہی ہواؤں اور گھنی کہر کی وجہ سے صبح کے وقت گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکام نے قبائلی علاقوں کے ضعیف افراد اور بچوں کو خصوصی احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔


دوسری جانب، یہ شدید سردی سیاحوں کے لئے کشش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ اراکو اور لمباسیگی جیسے مقامات پر سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر دسمبر کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔