تلنگانہ بجٹ، ریونت ریڈی نے بی جے پی کے ایجنڈہ پر عمل شروع کردیا: مولانا خیر الدین صوفی
ریونت ریڈی نے اپنے تمام وعدوں سے انحراف کر کے وہی کام کیا جس کی وہ تربیت لے کر کانگریس میں شامل ہوئے تھے بجٹ میں مسلمانوں سے کیے گئے کسی وعدے کا ذکر نہیں کیا گیا چار ہزار کروڑ کا وعدہ کر کے دھوکہ دیا گیا ۔
حیدرآباد: کانگرس اور ریونت ریڈی نے بالاخر اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے تلنگانہ کا عبوری بجٹ در پردہ بی جے پی کے ایجنڈہ پر عمل ہے صدر مسلم یونائٹڈ فیڈریشن مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری نے کانگرس حکومت کے 2025-2024 کے عبوری بجٹ پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریونت رڈی جس کی بنیادی پرورش ار ایس ایس کہ شاخ میں ہوئی ہے۔
ایسے شخص سے مسلمان اور کیا امید کر سکتے ہیں مسلمانوں کی سب سے بڑی کمزوری یہی ہے کہ ہر ایک کی میٹھی باتوں میں آکر اس کے پیچھے دوڑنے لگتے ہیں کبھی خود اپنی طاقت بتانے کی طرف سوچنا بھی پسند نہیں کرتے اسی وجہ اج ہر سیاسی پارٹی مسلمانوں کو صرف استعمال کر رہی ہے ۔
مطلب نکلنے کے بعد حاشیہ پر رکھنا ہر سیاسی پارٹی کی بنیاد ہے مسلمان اس بات کو سمجھے ریونت ریڈی نے اپنے تمام وعدوں سے انحراف کر کے وہی کام کیا جس کی وہ تربیت لے کر کانگریس میں شامل ہوئے تھے بجٹ میں مسلمانوں سے کیے گئے کسی وعدے کا ذکر نہیں کیا گیا چار ہزار کروڑ کا وعدہ کر کے دھوکہ دیا گیا ۔
ائمہ و موذنین سے کیے گئے وعدے کو بھی فراموش کر دیا سینیئر سٹیزن کو بھی دھوکہ دیا گیا شادی مبارک اسکیم کا بھی ذکر نہیں وقف بورڈ کو جوڈیشنل درجہ دینے کا وعدہ بھی برفدان کی نذر ہو گیا کل ملا کر 2025-2024 کا یہ بجٹ بظاہر کانگرس در پردہ بی جے پی کا بجٹ نظر آرہا ہے ۔
مسلمانوں کو انکھیں کھول لینا چاہیے، جو جو تنظیم کانگرس کی تائید میں مہم چلائے ہیں ان کو میدان میں ا کر کانگرس اور ریو ینٹ ریڈی کو بے نقاب کرنا چاہیے حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہوتی ہے نہ کہ عبادت گاہوں کی تعمیر و ترقی کے لیے ریونت ریڈی نے بجٹ میں مندروں کی تعمیر و ترقی کا ذکر کرتے ہیں وہی ذہنی تحفظ کا اظہار کر رہا ہے ریونت ریڈی بھی کے سی آرکی طرح ریاست تلنگانہ کو دیوستھانم میں تبدیل کر دیں گے ۔
ان پانچ سال میں اوقافی املاک باقی بھی رہیں گی یا نہیں کتنے مساجد کو نشانہ بنایا جائے گا یہ تو انے والا وقت ہی بتائے گا تلنگانہ کے عوام کے لیے ریونت ریڈی سرکار خوشحالی نہیں بلکہ فرقہ پرستی کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہیاس بجٹ میں ریونت ریڈی سرکار کے انیوالے پانچ سال تک مسلمانوں کے تعلق سے بھلا ئی کی امید نہں کی جاسکتی