حیدرآباد میں شدید ترین سرد صبح, 7 سال بعد درجہ حرارت 6.3 ڈگری تک پہنچ گیا
موسم کی اچانک سختی نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ تلنگانہ کے معروف ویدر اینتھوزیاسٹ ٹی بالاجی کے مطابق یونیورسٹی آف حیدرآباد (UoH) میں درجہ حرارت 6.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا، جو اس موسم میں شہر کا سب سے کم درجہ حرارت رہا۔
حیدرآباد: شہرِ حیدرآباد نے جمعہ، 12 دسمبر کی صبح غیر معمولی سردی کے ساتھ آنکھ کھولی، جب درجہ حرارت سات برسوں میں پہلی مرتبہ اتنی کم سطح تک گر گیا۔
موسم کی اچانک سختی نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ تلنگانہ کے معروف ویدر اینتھوزیاسٹ ٹی بالاجی کے مطابق یونیورسٹی آف حیدرآباد (UoH) میں درجہ حرارت 6.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا، جو اس موسم میں شہر کا سب سے کم درجہ حرارت رہا۔
اس کے بعد مولاعلی میں 7.3 ڈگری جبکہ راجندر نگر میں 7.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
شہر کے کئی علاقوں میں سنگل ڈیجٹ سردی دیکھی گئی، جن میں شیورام پلی (8.8)، الووال (9.0)، گچی باؤلی (9.1)، بولارم (9.3)، ماریڈ پلی (10.1)، قطب اللہ پور (10.2) اور جیڈی میٹلہ(11 ڈگری) شامل ہیں۔
محکمۂ موسمیات (IMD) کے مطابق شہر میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے جبکہ دن بھر آسمان صاف رہے گا۔ 13 اور 14 دسمبر کو درجہ حرارت معمول کے مقابلے 3 سے 4 ڈگری کم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آئندہ دو روز کے دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری اور کم سے کم 12 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔