تلنگانہ

کسانوں کو نقلی بیج فروخت کرنے والوں کو کلکٹر ہنمکنڈہ کا انتباہ

کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ضلع میں بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ بیج کی خرید و فروخت سے متعلق بلوں کی تفصیلات حاصل کیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کی کلکٹر سکتا پٹنائک نے کسانوں کو نقلی بیج فروخت کرنے والوں کو انتباہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
دوسری پارٹیوں میں شامل ہونے والے بی آر ایس قائدین کو انتباہ
رام مندرٹرسٹ کے نام پر چندہ جمع کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: وی ایچ پی
میڈیکل و پان شاپس مالکان کو انتباہ

 کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ضلع میں بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ بیج کی خرید و فروخت سے متعلق بلوں کی تفصیلات حاصل کیں۔

انہوں نے بیج فروخت کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ بیج فروخت کرنے کے بعد بل دیں تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کلکٹرنے پہلے ہی تمام دکانداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ہے۔