شمالی بھارت

یوگی کے نام پر عوام کو لوٹنے والے کو بالآخرضمانت

شرما پر استغاثہ نے الزام عائد کیا کہ اس نے دو ویب سائٹ تشکیل دیا جن میں اس نے خود کو ایک بین الاقوامی ہندو قائد (یوگی سینا پرمکھ) ظاہر کیا۔ مبینہ طور پر اس نے بڑے پیمانہ پر عوام سے رقومات وصول کیں اور اپنی ذاتی استعمال میں لے آیا۔

حیدرآباد: الہ آباد ہائی کورٹ نے حال ہی میں ایک خود ساختہ بین الاقوامی ہندو لیڈر اور یوگی سینا پرمکھ کلدیپ شرما عرف کلدیپ ہندو کو ضمانت دے دی ہے جس پر دھوکہ سے بڑے پیمانہ پر عوام سے رقومات وصول کرنے کا الزام ہے۔

جسٹس کشن پہل کی بنچ نے کیس کے مجموعی حقائق اور حالات اور جرم کی نوعیت کے پیش نظر اسیری کی مدت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسے ضمانت دی ہے۔ وہ دسمبر 2020 ء سے جیل میں تھا۔ شرما پر الزام ہے کہ اس نے اترپردیش کے موجودہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی مقبولیت کا ناجائز استعمال کیا اور اس کی جانب سے چلائے جانے والے دو ویب سائٹس پر ظاہر کردہ اکاؤنٹ میں رقم ڈپازٹ کرنے کے لئے کئی لوگوں کو بے وقوف بنایا۔