تمام اضلاع کے کلکٹرس اپنے محکموں کے ساتھ مسلسل ربطے میں رہیں
ریاست تلنگانہ میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی انتباہ جاری کیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں 8 تاریخ تک بارش جاری رہے گی اور ریاست کے کئی حصوں میں درمیانی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ریاست میں حالیہ شدید بارشوں کے پیش نظر عہدیداروں کو الرٹ کردیا ہے۔
موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی پر ریونت ریڈی نے کلکٹرس کو جاری کئے احکامات
ریاست تلنگانہ میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی انتباہ جاری کیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں 8 تاریخ تک بارش جاری رہے گی اور ریاست کے کئی حصوں میں درمیانی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ریاست میں حالیہ شدید بارشوں کے پیش نظر عہدیداروں کو الرٹ کردیا ہے۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تمام اضلاع کے کلکٹرس اور تمام محکموں کے عہدیداروں کو الرٹ کردیا ہے۔ انہوں نے عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی اہم ہدایات دیں۔
سیکرٹریٹ میں اعلیٰ حکام سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے تجویز دی کہ نشیبی علاقوں کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے امدادی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں جی ایچ ایم سی سمیت جن علاقوں میں سیلابی پانی کی سطح زیادہ ہے وہاں کے لوگوں کو چوکنا رہنا چاہئے۔
محکمہ موسمیات کے انتباہ کے پیش نظر اگلے تین دنوں تک بارش کا امکان ہے، انہوں نے کلکٹروں پر واضح کیا کہ وہ ریاست بھر کے تمام اضلاع میں تمام محکموں کے ساتھ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیں۔سی ایم ریونت ریڈی نے جہاں بھی ممکن ہو املاک کے نقصان اور جانی نقصان کو روکنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں اور اضلاع میں ہر کوئی دستیاب ہو۔ریونت ریڈی نے کہا کہ ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمیں موجود رہیں اور فوری ردعمل کا اظہار کریں۔ سی ایم ریونت ریڈی نے سینئر عہدیداروں اور کلکٹرس کو بھی ہدایت دی کہ وہ انہیں راحت رسانی کی کوششوں کے بارے میں باقاعدہ رپورٹ فراہم کریں۔