فیس ری ایمبرسمنٹ اور اسکالرشپ کی عدم اجرائی،کالجوں کا غیر معینہ مدت ہڑتال کا اعلان
طلباء، پرائیویٹ کالج انتظامیہ اور مختلف طلباء تنظیموں کی جانب سے بارہا اپیل کے باوجود کانگریس حکومت نے کوئی قدم نہیں اُٹھایا۔ کالج انتظامیہ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں پرائیویٹ کالجوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15 ستمبر سے غیر معینہ مدت کے لیے بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے اب تک 10 ہزار کروڑ روپے بقایا فیس ری ایمبرسمنٹ اور اسکالرشپ جاری نہیں کیے۔
طلباء، پرائیویٹ کالج انتظامیہ اور مختلف طلباء تنظیموں کی جانب سے بارہا اپیل کے باوجود کانگریس حکومت نے کوئی قدم نہیں اُٹھایا۔ کالج انتظامیہ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے۔
پرائیویٹ کالجوں کے نمائندوں نے ریاستی ہائیر ایجوکیشن کونسل کے چئیرمین سے ملاقات کرکے نوٹس بھی پیش کیا اور کہا کہ بقایاجات کی ادائیگی تک تمام کالج بند رہیں گے۔
مزید برآں، کالج انتظامیہ نے اعلان کیا کہ حکومت کی بے حسی کے خلاف انجینئرز ڈے کو ’بلیک ڈے‘ کے طور پر منایا جائے گا۔
اس غیر معینہ بند کے باعث ہزاروں طلباء کے تعلیمی شیڈول اور امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔