تعلیم و روزگار

ایمسٹ کے ہر مرکز پر سیٹنگ اسکواڈ کی تعیناتی کا فیصلہ

یہ اسکواڈ ہر مرکز میں امتحان کی مکمل ہونے اور دیگر امور کے مکمل ہونے تک نگرانی کرے گا۔ ٹی ایس سی ایچ سی کی جانب سے اس سال امتحانات کے انعقاد کیلئے سخت ترین اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہر امتحانی مرکز پر پولیس کا مناسب بندوبست کیا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاست میں عنقریب منعقد شدنی ایمسٹ کے دوران تمام امتحانی مراکز میں سیٹنگ اسکواڈ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست میں مسلسل پرچہ سوالات کے افشا معاملہ کے تدارک کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے ہر امتحانی مرکز میں سیٹنگ اسکواڈ کا انتظام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
تمیم اقبال بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار
رشبھ پنت ایر لفٹ کے ذریعہ امبانی ہاسپٹل منتقل

یہ اسکواڈ ہر مرکز میں امتحان کی مکمل ہونے اور دیگر امور کے مکمل ہونے تک نگرانی کرے گا۔ ٹی ایس سی ایچ سی کی جانب سے اس سال امتحانات کے انعقاد کیلئے سخت ترین اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہر امتحانی مرکز پر پولیس کا مناسب بندوبست کیا جائے گا۔

 ٹی ایس سی ایچ سی کی جانب سے اطلاع کے مطابق امتحان گاہ میں سل فونس لے جانے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ انویجیلیٹرس، امتحان کے انعقاد کے ذمہ دار عہدیدار بھی سل فونس نہیں لے جاسکتے۔

 صرف آبزور کو ہی امتحانی مرکز میں صرف15منٹ کیلئے فون ساتھ رکھنے کی اجازت رہے گی وہ بھی صرف طلبا ء کی حاضری کا فیصد معلوم کرنے کیلئے رہے گی۔ ایمسٹ کے ساتھ ساتھ ایڈسیٹ، لاء سیٹ، آئی سیٹ، ای سیٹ، پی جی ای سیٹ اور پی ای سیٹ میں بھی یہی پابندیاں عائد رہیں گی۔ طلباء کے لئے ہیلپ ڈیکس قائم کئے جائیں گے۔ دوران امتحان کسی تکلیف یا پریشانی کا سامنا ہو تو طلباء ہیلپ ڈیسک سے استفادہ کرسکتے ہیں۔