تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایمبولنس، لاری سے ٹکراگئی
تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایمبولنس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایمبولنس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
یہ حادثہ ضلع کے پی اے پلی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایمبولنس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ ایمبولنس، لاری سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ کے ساتھ ہی دونوں گاڑیاں شعلہ پوش ہوگئیں۔یہ لاری، انگڈی پیٹ جارہی تھی۔یہ حادثہ کل شب پیش آیا جس کی ویڈیوزسوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔
اس حادثہ میں ایمبولنس کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا۔یہ ایمبولنس گاڑی حیدرآباد سے نلگنڈہ کی سمت جارہی تھی۔ایمبولنس ڈرائیور کی شناخت شیکھر کے طورپر کی گئی ہے۔