قومی

کمرشل ایل پی جی سلنڈر مسلسل پانچویں بار سستا ہوا

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں 19 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت آج سے 1631.50 روپے ہو گئی ہے ۔ پچھلے مہینے اس کی قیمت 1,665 روپے تھی ۔ اس طرح یہ 33.50 روپے سستا ہو گیا ہے ۔

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے آج ہوٹلوں اور ریستورانوں میں استعمال ہونے والے کمرشل ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں کمی کی ہے ۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں 19 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت آج سے 1631.50 روپے ہو گئی ہے ۔ پچھلے مہینے اس کی قیمت 1,665 روپے تھی ۔ اس طرح یہ 33.50 روپے سستا ہو گیا ہے ۔

اس سال مارچ کے بعد سے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں یہ مسلسل پانچویں کمی ہے ۔ ان پانچ مہینوں میں یہ 171.50 روپے سستا ہوا ہے ۔ دہلی میں 9.51 فیصد، کولکاتہ میں 19 کلو گرام کا سلنڈر آج سے 34.50 روپے سستا ہوکر 1,734.50 روپے ہوگیا ہے ۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع

ممبئی میں اس کی قیمت میں 34 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 1,734.50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ چنئی میں قیمت 34 روپے کم ہو کر 1,789 روپے رہ گئی ہے ۔

اس سال 8 اپریل سے 14.2 کلو گرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ اپریل میں اس کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا ۔