تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع

دفتر چیف منسٹر کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے سرکردہ رہنماؤں سے ریاستی کابینہ میں توسیع کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی منگل 19 دسمبر کودہلی روانہ ہوں گے۔دفتر چیف منسٹر کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے سرکردہ رہنماؤں سے ریاستی کابینہ میں توسیع کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
چھولے بھٹورے ملنے پر کوہلی کی بچوں جیسی حرکت، ڈراوڈ ہنس پڑے، ویڈیو وائرل
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

7 دسمبر کو منعقدہ حلف برداری تقریب میں چیف منسٹر کے ساتھ 11 وزرا نے بھی حلف لیا تھا ان تمام وزراء کو قلمدان تفویض کئے جانے کے بعد اب امکان ہے کہ ریونت ریڈی ممکنہ طور پر کابینہ میں توسیع کے متعلق بات چیت کریں گے تاکہ مزید6 افراد کو کابینہ میں جگہ دی جا سکے۔

ریونت ریڈی،کابینہ میں شامل کیے جانے والے نو منتخب ایم ایل ایز کے ناموں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کابینہ میں توسیع کب ہوگی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریونت ریڈی کی کابینہ میں سماجی انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے پورا کیا گیا مگر ریاستی کابینہ میں ایک بھی مسلم رہنما کو نمائندگی نہیں ملی ہے۔

بتایاجا رہا ہے کہ دو مسلم قائدین کابینہ میں جگہ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں جن میں پارٹی کے سینئر لیڈر محمد علی شبیر اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد اظہر الدین شامل ہیں۔