دہلی

کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کے دام 70 روپے گھٹ گئے

تیل کمپنیوں نے ہفتہ کے دن 19کیلوگرام کے کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کے دام گھٹادیئے۔ 19 کیلوگرام کے کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت دہلی میں 69.50 روپے‘ کولکتہ میں 72 روپے‘ ممبئی میں 69.50 روپے اور چینائی میں 70.50 روپے گھٹ گئی۔

نئی دہلی: تیل کمپنیوں نے ہفتہ کے دن 19کیلوگرام کے کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کے دام گھٹادیئے۔ 19 کیلوگرام کے کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت دہلی میں 69.50 روپے‘ کولکتہ میں 72 روپے‘ ممبئی میں 69.50 روپے اور چینائی میں 70.50 روپے گھٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
500 روپے میں گیس سلنڈر کی فراہمی، 80کروڑ فنڈ جاری
جاریہ ماہ کی 27تاریخ سے مزید2ضمانتوں پر عمل آوری۔ ریونت ریڈی کا اعلان

اس کٹوتی کے بعد دہلی میں اب یہ سلنڈر 1676 روپے‘ کولکتہ میں 1787 روپے‘ ممبئی میں 1629 روپے اور چینائی میں 1840.50 روپے میں ملے گا۔ 19 کیلوگرام کا کمرشیل سلنڈر ہوٹلوں‘ ریستوراں اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

14.2کیلوگرام کا ایل پی جی سلنڈر گھریلو استعمال کے لئے ہوتا ہے اور اس کے دام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 8 مارچ کو یوم ِ خواتین کے موقع پر حکومت نے ڈومیسٹک ایل پی جی گیس سلنڈر کے دام 100 روپے گھٹائے تھے۔

دہلی میں اس سلنڈر کی قیمت 803 روپے‘ کولکتہ میں 829 روپے‘ ممبئی میں 802.50 روپے اور چینائی میں 818.50 روپے ہے۔