بہار کے جموئی میں فرقہ وارانہ جھڑپ، انٹرنیٹ سروس معطل (ویڈیو)
بہار کے جموئی میں ایک مذہبی جلوس کے دوران 2 فرقوں میں جھڑپ ہوئی۔ ریاستی حکومت نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔
جموئی(بہار) (پی ٹی آئی) بہار کے جموئی میں ایک مذہبی جلوس کے دوران 2 فرقوں میں جھڑپ ہوئی۔ ریاستی حکومت نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔
ایک عہدیدار نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ جھاجھا میں اتوار کے دن جھڑپ میں 3 افراد زخمی ہوئے اور 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ جموئی کے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم/ کلکٹر) ابھیلاشا شرما نے یہ بات بتائی۔ خاتون کلکٹر نے یہ بھی بتایا کہ ڈیوٹی میں غفلت پر ایک پولیس عہدیدار کو معطل بھی کردیا گیا۔
ضلع پولیس نے پیر کے دن فلیگ مارچ کیا تاکہ صورتِ حال مزید نہ بگڑے۔ 50 تا 60 نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ کلکٹر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ کل ایک مذہبی جلوس کے دوران 2 فرقوں میں جھڑپ ہوئی۔ دونوں طرف سے سنگباری ہوئی۔ 3 افراد خمی ہوئے۔ صورتِ حال پر فوری قابو پالیا گیا۔
زخمیوں کو دواخانہ لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتِ حال اب ”پوری طرح قابو میں ہے“۔ جھڑپ کے سلسلہ میں تاحال 9 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ نظم وضبط کی برقراری کے لئے ضلع میں 18 فروری تک انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔
Photo Source: @MeghUpdates