حیدرآباد

تلنگانہ میں آزادانہ وآسان انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل:چیف الکٹورل آفیسر

سی ای او نے انکشاف کیا کہ 80 سال سے زیادہ عمر کے رائے دہندوں اور معذور افراد کو گھر بیٹھے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع دیا جائے گا اور اس طریقہ کار کو کووڈ کی وبا کے دوران پہلے ہی کامیابی سے آزمایا جا چکا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف الکٹول آفیسر وکاس راج نے کہا کہ ریاست میں آزادانہ وآسان انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
حلقہ کونسل ورنگل کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ

 انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کے لئے تربیتی پروگرام اور ای وی ایم کے پہلے مرحلے کا معائنہ مکمل ہو چکا ہے۔سی ای او نے آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے رائے دہندوں کی سہولت کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں اور درست فہرست رائے دہندگان تیار کرنے اور دستیاب ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ”ووٹرسہایا مترا“کے نام سے ایک چیٹ باتھ قائم کیا ہے۔

سی ای او نے انکشاف کیا کہ 80 سال سے زیادہ عمر کے رائے دہندوں اور معذور افراد کو گھر بیٹھے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع دیا جائے گا اور اس طریقہ کار کو کووڈ کی وبا کے دوران پہلے ہی کامیابی سے آزمایا جا چکا ہے۔

سی ای او نے کہا کہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں حتمی فہرست رائے دہندگان جاری ہونے کے باوجود ووٹر رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔سی ای او نے انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں کی تفصیلات بتائیں جن میں مرکزی الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ وقتی پلان پر سختی سے عمل کرنا شامل ہے۔

a3w
a3w