حیدرآباد

شرمیلا کی جماعت کو کانگریس میں ضم کرنے کے امور کی تکمیل

عرصہ کے دوران سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم تھا کہ شرمیلا، اپنی سیاسی جماعت کو کانگریس میں ضم کرنے والی ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک ڈی کے شیو کمار نے بھی اہم کردار انجام دیا ہے۔

حیدرآباد: وائی ایس شرمیلا کی قیادت والی وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کو کانگریس میں ضم کرنے کے متعلق تمام امور کو مکمل کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وائی ایس شرمیلا نے گذشتہ دو دنوں کے دوران نئی دہلی میں کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے اس سلسلہ میں تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے تمام امور کو مکمل کرلیا۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
مایا وتی اور پرینکا گاندھی کا دورۂ حیدرآباد
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

 اب وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کا کانگریس میں انضمام ضابطہ کی کارروائی بن کررہ گیا ہے۔ حالیہ عرصہ کے دوران سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم تھا کہ شرمیلا، اپنی سیاسی جماعت کو کانگریس میں ضم کرنے والی ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک ڈی کے شیو کمار نے بھی اہم کردار انجام دیا ہے۔

 شرمیلا جو سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ر ریڈی کی دختر ہیں، اپنے بھائی و چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی سے سیاسی اور نظریاتی اختلافات کے ابھر نے کے بعد تلنگانہ کی سیاست میں کردار ادا کرنے وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی تشکیل دی تھی۔

 مگر انہیں توقع کے مطابق پزیرائی حاصل نہیں ہوئی جس کے بعد انہوں نے پارٹی کو کانگریس میں ضم کرنے کیلئے کانگریس قائدین کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا۔