مشرق وسطیٰ

سمجھوتہ، بائیڈن کی تجویز پر نہیں ہماری شرط پر ہو گا:حماس

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ پریس کانفرنس میں الحمدان نے صدر بائڈن کی اعلان کردہ اور 3 مراحل پر مبنی فائر بندی تجویز کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

غزہ: تحریکِ حماس سیاسی بیورو کے رکن اسامہ الحمدان نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل، غزّہ پر حملے مکمل بند نہیں کرتا اور علاقے سے انخلاء نہیں کرتا اس کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ پریس کانفرنس میں الحمدان نے صدر بائڈن کی اعلان کردہ اور 3 مراحل پر مبنی فائر بندی تجویز کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حماس نے ثالث فریقین کو اس شرط سے آگاہ کر دیا ہے کہ اسرائیل کا، پائیدار فائر بندی اور غزّہ سے انخلاء کے معاملے میں، واضح جواب دینا ضروری ہے۔ مذکورہ دونوں موضوعات پر غیر یقینی کی صورت میں اسرائیل کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا”۔

حمدان نے اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینیوں پر تشدّد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک حراست میں لئے گئے اور یرغمال بنائے گئے فلسطینیوں کی رہائی کے لئے اسرائیل پر دباو ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزّہ کے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینیوں کی رہائی پر منحصر ہے۔

واضح رہے کہ جو بائڈن نے، 31 مئی کو وائٹ ہاوس میں خطاب کے دوران، اسرائیل کو 3 مراحل پر مبنی نئی فائر بندی تجویز پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

a3w
a3w