حیدرآباد

حضرت سید شاہ عبدالصمد قادری شرفی کے انتقال پر مکہ مکرمہ سے اظہار تعزیت

مولانا حافظ سید شاہ محمد اصغر قادری شرفی پرنسپل مدرسہ حفاظ احیاء دین قاضی پورہ و رکن مجلس انتظامی جامعہ نظامیہ نے پیر زادہ مولانا حافظ سید شاہ محمد عبد الصمد قادری شرفی کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج وملال کا اظہار کیا ہے۔

مکہ مکرمہ: مولانا حافظ سید شاہ محمد اصغر قادری شرفی پرنسپل مدرسہ حفاظ احیاء دین قاضی پورہ و رکن مجلس انتظامی جامعہ نظامیہ نے پیر زادہ مولانا حافظ سید شاہ محمد عبد الصمد قادری شرفی کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج وملال کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس سانحہ کی مکہ معظمہ میں اطلاع ملی۔ میں بڑا مغموم رہا۔ مجھ سے پچاس سالہ رفاقت اور مثالی دوستی تھی۔ مدرسہ حفاظ شاہی مکہ مسجد میں حفظ قرآن کریم کے ہم درس ساتھی تھے۔

حضرت عبدالصمد شرفی محبت واخوت کا اعلیٰ نمونہ تھے۔ ملنساری اور شیریں گفتگو موصوف کا خاصہ تھا۔ ہرکسی سے خندہ پیشانی سے ملتے اور طلباء اور اساتذہ برادری میں کافی مقبول اور قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

جامعہ نظامیہ میں ان کی تعلیمی خدمات تادیر بُھلائی نہیں جائیں گی۔ انہوں نے تدریس اور اپنے اعلیٰ اخلاق کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو قبول فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔  

مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے طواف کیا گیا اور غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی-

a3w
a3w