تلنگانہ

چیف منسٹر کے سی آر کے دورہ میدک کی تاریخ تبدیل

شیڈول کے مطابق چیف منسٹر کا دورہ میدک19/ اگست کو مقرر تھا تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے19/ اگست کو زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی۔

حیدرآباد۔: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کے دورہ میدک کی تواریخ میں تبدیلی کی گئی۔

شیڈول کے مطابق چیف منسٹر کا دورہ میدک19/ اگست کو مقرر تھا تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے19/ اگست کو زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی۔

اس سلسلہ میں ایلوالرٹ جاری کیا گیا جس کی وجہ سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کے دورہ میدک کو 19کے بجائے23 / اگست تک ملتوی کردیا گیا۔

ضلع کلکٹر میدک راج ریشی شا کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق چیف منسٹر 23/ اگست کو میدک کا دورہ کریں گے اور اپنے دورے کے دوران جدید ڈسٹرکٹ انٹیگریٹیڈ کلکٹریٹ کامپلکس ڈسٹرکٹ، پولیس آفس، بی آر ایس ڈسٹرکٹ پارٹی آفس کا افتتاح انجام دیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

a3w
a3w