حیدرآباد
بچوں کے دل کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کی تہنیت
لندن کے ڈاکٹر رامنا جن کا تعلق ضلع جگتیال سے ہے نے لندن کی اپنی ٹیم کے ساتھ یہ سرجریاں کیں۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے کہا کہ ڈاکٹر رامنا لندن کے سرکردہ ڈاکٹر ہیں جو عوام کی خدمت کی خواہش کے ساتھ ہم سے رجوع ہوئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے نظام انسٹیٹیوٹ آف میڈیل سائنسس(نمس) میں دل کے امراض سے متاثر 9 بچوں کے کامیاب آپریشن کرنے والے سرجنس کی ستائش کی۔
لندن کے ڈاکٹر رامنا جن کا تعلق ضلع جگتیال سے ہے نے لندن کی اپنی ٹیم کے ساتھ یہ سرجریاں کیں۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے کہا کہ ڈاکٹر رامنا لندن کے سرکردہ ڈاکٹر ہیں جو عوام کی خدمت کی خواہش کے ساتھ ہم سے رجوع ہوئے۔
وہ ریاست میں طبی اسٹاف کے تکنیکی کے طور پر استحکام کے بارے میں بھی جاننا چاہتے تھے۔ ڈاکٹر رامنا کی ٹیم نے نمس میں طبی اسٹاف کو تربیت فراہم کی ہے اور اسی ہسپتال میں دل کے امراض کے شکار 9بچوں کا آپریشن کیا ہے۔
اس موقع پر ہریش راو نے کہا کہ تلنگانہ میں ہر سال چھ لاکھ بچوں کی پیدائش ہوتی ہے ان میں چھ ہزار دل کے امراض کے شکار ہوتے ہیں۔ ان کے منجملہ ایک ہزار بچوں کی سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔