حیدرآباد

کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا

ریاستی وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے ایم این جی کینسر انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ بریسٹ کینسر بیداری واک میں شرکت کی۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) ریاستی وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے ایم این جی کینسر انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ بریسٹ کینسر بیداری واک میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
تلنگانہ: ائمہ و موذنین کے لیے سبسڈی لون کی درخواست، مولانا خیر الدین صوفی کا مطالبہ
شجر کاری صدقہ جاریہ ہے، ماحول کی حفاظت اسلامی فریضہ: مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
کہیں بھی آبی بحران کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ریاستی وزیر سیتا اکا کی ہدایت

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامس کینسر جیسی مہلک بیماری سے لڑنے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔ کینسر تمام غیر متعدی بیماریوں میں سب سے خطرناک ہے۔ اس بیماری کے پھیلاؤ کے لیے بے ترتیب طرز زندگی سمیت بہت سی وجوہات ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر جبکہ ہندوستان میں ہر سال 14 سے 15 لاکھ کیس درج ہوتے ہیں وہیں تلنگانہ میں 50 تا 60 ہزار کیسس درج ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینسر سے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ شعور بیدار کرنا اور جانی نقصان کو روکنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے‘ انہوں نے کہا ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چھاتی کے کینسر کے زیادہ تر واقعات خواتین میں رپورٹ ہوتے ہیں۔ چھاتی کے کینسر کے کیسس خواتین کے کینسر کے کل تعداد کا 14 فیصد ہیں۔ اگر مرض کی پہلے ہی تشخیص کی جاتی ہے تو اس کا مکمل علاج فراہم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خواتین کو پریشان ہونے کے بجاے اسکریننگ کے لیے آگے آنے کا مشورہ دیا۔

وزیر صحت نے کہا کہ حکومت مفت اسکریننگ اور علاج فراہم کر رہی ہے۔ ہر گاؤں میں موبائل لیاب کے ذریعہ مفت اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ راج نرسمہا نے کہا کہ کینسر کے علاج، تشخیص کے 6 علاقائی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، ان مراکز کو ڈاکٹرز اور مکمل آلات سے لیس کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج ایک دن یا ایک ہفتہ میں نہیں ہوتا۔یہ مہینوں اور سالوں تک چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی جسمانی، ذہنی اور مالی مدد ضروری ہے۔ اس کے لیے بازآبادکاری مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ذیابیطس کلینک قائم کرنے جا رہی ہے کینسر واک کے بعد، وزیرصحت نے کینسر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر دامودر راج نرسمہا نے ایم این جے کینسر اسپتال کے تمام شعبوں کا معائنہ کیا۔

اس فیلڈ وزٹ کے دوران پیتھالوجی لیابس، پٹ اسکیان، سٹی اسکیان، ایم آر آئی اسکیان، میمو گرام، الٹراساؤنڈ ڈیپارٹمنٹس اور پیلیایٹو کیئر یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔ وزیر صحت نے اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سرینواسولو سے ان آلات کے استعمال کے بارے میں واقفیت حاصل کی۔

انھوں نے ہسپتال سے روزانہ رجوع ہونے والے کینسر مریضوں کی تعداد معلوم کی۔ وزیر صحت نے ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے عملہ سے معلوم کیا کہ مریضوں کو کس قسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ نرسمہا نے مریضوں کی خیریت اور مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔