تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی میں کانگریس اور بی آر ایس میں نوک جھونک اور گرما گرم بحث،ایوان کی کارروائی ملتوی

آج صبح 10.30بجے اجلاس کا آغاز قومی ترانہ اور تعزیتی قراردادوں سے ہوا جس میں سابق وزیر و رکن اسمبلی (سوریہ پیٹ و تنگاترتی) رام ریڈی دامودر ریڈی اور چیوڑلہ کے سابق ایم ایل اے کونڈا لکشما ریڈی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور ایوان نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن حکمران جماعت کانگریس اور اصل اپوزیشن بی آرایس ارکان میں بحث وتکرار کے بعد اسپیکر جی پرساد کمار نے ایوان کی کارروائی 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
اے مہیشور ریڈی، اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام

آج صبح 10.30بجے اجلاس کا آغاز قومی ترانہ اور تعزیتی قراردادوں سے ہوا جس میں سابق وزیر و رکن اسمبلی (سوریہ پیٹ و تنگاترتی) رام ریڈی دامودر ریڈی اور چیوڑلہ کے سابق ایم ایل اے کونڈا لکشما ریڈی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور ایوان نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تعزیتی قراردادوں کے بعد وقفہ صفر کے دوران مختلف حلقوں کے ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل ایوان میں پیش کیا تاہم اس دوران حکمران جماعت کانگریس اور اپوزیشن بی آر ایس کے ارکان کے درمیان تیکھی نوک جھونک اور گرما گرم بحث بھی دیکھنے کو ملی۔

اہم بلز کی پیشکشی اور بحث کے بعد اسپیکر نے اعلان کیا کہ اب اسمبلی کا اجلاس 2 جنوری کی صبح 10 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔ اس وقفہ کے دوران مختلف سیاسی جماعتیں اپنی حکمت عملی تیار کریں گی تاکہ اگلے سیشن میں عوامی مسائل اور مجوزہ بلز پر تفصیلی بحث کی جا سکے۔