حیدرآباد

دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیس کے سلسلے میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی‘ تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی ہے۔

حیدرآباد : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیس کے سلسلے میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی‘ تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی

ٹی پی سی سی نے عدالت کو امیت شاہ کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیس کے معاملے میں دہلی پولیس کی ہراسانی سے واقف کرایا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ دہلی پولیس‘کانگریس سوشل میڈیا کے 29 سکریٹریوں کے گھر گئی ہے۔

ٹی پی سی سی کے کار گزار صدر مہیش کمار گوڑ نے دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہوے اور ایک ایک درخواست دائر کی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ کانگریس سوشل میڈیا کارکنوں کے گھروں پر رات کے وقت چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس نے 4 مئی کو صبح کی اولین ساعتوں میں منڈاسائی پرتاپ کے گھر پر دھاواکیا تھا۔ کانگریس کے سوشل میڈیا کارکنوں کے موبائل فون چھین لئے گئے تھے۔ ٹی پی سی سی نے درخواست میں کہا ہے کہ انہیں پاس ورڈ بتانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس نے ریاستی ڈی جی پی کو بھی دہلی پولیس کی کارروائیوں کے بارے میں مطلع نہیں کیا ہے۔ ٹی پی سی سی نے اپنی عرضی میں ہائی کورٹ سے دہلی پولیس کو کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔