تلنگانہ

کاماریڈی میں کانگریس کا بی سی جلسہ عام ملتوی

تلنگانہ کی حکمراں جماعت کا نگریس نے جمعہ کے روز بی سی کوٹہ مسئلہ پر15 ستمبر کو کاماریڈی ٹاؤن میں منعقد شدنی جلسہ عام کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) تلنگانہ کی حکمراں جماعت کا نگریس نے جمعہ کے روز بی سی کوٹہ مسئلہ پر15 ستمبر کو کاماریڈی ٹاؤن میں منعقد شدنی جلسہ عام کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکمراں جماعت نے بھاری بارش کی پیش قیاسی کا حوالہ دیتے ہوئے کاماریڈی کے جلسہ عام کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صحافتی اعلامیہ میں کانگریس نے بتایا کہ ریالی کی نئی تاریخ کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔

صدر پردیش کانگریس تلنگانہ بی مہیش کمار گوڑ نے حالیہ دنوں میں یہ کہا تھا کہ کاماریڈی کے جلسہ عام کے انعقاد کا مقصد بی سی طبقات کو 42 فیصد تحفظات دینے سے متعلق کانگریس حکومت کی سنجیدہ مساعی کو اجاگر کرنا اور بی جے پی کے مخالف بی سی رجحان کو بے نقاب کرنا تھا۔

واضح رہے کہ کاماریڈی کے جلسہ عام کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے ریاستی وزراء اور کانگریس قائدین متحرک ہوچکے تھے۔