حیدرآباد

آتشزدگی سے تباہ عمارت سے ایک شخص کا ڈھانچہ دستیاب

پوسٹ مارٹم کے بعد تجزیہ کےلئے باقیات کے نمونوں کو فارنسک لیباریٹری روانہ کیا جائے گا۔ 19جنوری کو منسٹرےل روڈ نلہ گٹہ میں اےک کمرشےل کامپلکس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

حیدرآباد: سکندرآباد کے ایک کمرشیل کامپلکس جہاں چند دن قبل مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ ایک شخص کا ڈھانچہ پایا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم شخص کے باقیات ( ہڈیوں) کو پوسٹ مارٹم اور تجزےہ کےلئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تاکہ موت کی وجہ کا پتہ لگایا جاسکے ۔

متعلقہ خبریں
گاندھی اسپتال میں مریض کی خودکشی
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
سکندر آباد میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی، اگنی ویر میں نام درج کرانے نوجوانوں کو موقع

 پوسٹ مارٹم کے بعد تجزیہ کےلئے باقیات کے نمونوں کو فارنسک لیباریٹری روانہ کیا جائے گا۔ 19جنوری کو منسٹرےل روڈ نلہ گٹہ میں اےک کمرشےل کامپلکس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ ماہرین کے اوپنین کے مطابق آتشزدگی سے تباہ ےہ عمارت کسی بھی وقت منہدم ہوسکتی ہے ۔

 اس عمارت سے اےک جلی ہوئی لاش دستیاب ہوئی ۔ ڈی این اے ٹسٹ کے بعد ہی متاثرہ کی شناخت ہوسکتی ہے ۔ پولیس نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ اس عمارت میں3افراد پھنسے ہوسکتے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کاری میں مصروف عملہ، اس عمارت میں داخل ہونے سے قاصر ہے ۔ کیونکہ یہ عمارت کسی بھی وقت گرسکتی ہے اس لئے عملہ اندر داخل نہیں ہوگا۔