تلنگانہ

تلنگانہ: بائیک کو لاری کی ٹکر۔ایک شخص ہلاک

کمار، فی الحال شہرحیدرآبادکے گچی باولی علاقہ ایک کمپنی میں کام کرتا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت
نارائن پیٹ میں گنیش تہوار اور دیگر مذہبی تقریبات میں ڈی جے ساؤنڈ سسٹمز پر مکمل پابندی
جمعیۃ علماء بودھن کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد افسر صاحب مظہری بلا مقابلہ صدر منتخب

یہ حادثہ ضلع کے پرگی میں اُس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل کو لاری نے ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں موٹرسائیکل سوار35سالہ شخص جس کی شناخت کرناٹک کے رہنے والے شانتاکمار کے طورپر کی گئی ہے، ہلاک ہوگیا۔

کمار، فی الحال شہرحیدرآبادکے گچی باولی علاقہ ایک کمپنی میں کام کرتا تھا۔

اپنے خاندان میں کسی ہنگامی صورتحال کی وجہ سے شانتا کمار اپنے دوست کی بائیک لے کر اپنے آبائی مقام کی طرف جا رہاتھا کہ پرگی کے اے بی ایس پلازہ پرایک لاری نے بائیک کو ٹکر دے دی۔