صحت

ڈائیٹ پلان : وزن اور اضافی کمر میں کمی کیلئے موثر طریقہ

ناشتے میں دو انڈے استعمال کریں تاکہ یہ آپ کا وزن کرنے میں آپ کی مدد کریں۔ ایک مشاہدے سے ثابت ہوا ہے کہ ناشتے میں جو افرادکم ازکم دو انڈے کھاتے ہیں وہ سارے دن کیلئے تقریباً 400 کیلوریز کوکم کرسکتے ہیں۔ اس لئے انڈوں کا استعمال ناشتے میں ضرورکریں۔

ہم میں سے کون ہے جسے موٹا پا پسند ہو اور وہ سلم اور اسمارٹ نہ رہنا چاہے۔ بعض لوگوں کیلئے موٹا پا وبال جان بن جاتا ہے اور وہ اس سے پیچھا چھڑانے کیلئے الٹے سیدھے طریقے اختیارکرتے ہیں۔ یاد رکھئے! موٹاپے کا ایک تعلق آپ کی کوشش کے ساتھ ساتھ آپ کے اندازے سے بھی ہوتاہے۔ بعض لوگ موٹاپے کوکم کرنے کیلئے کوشش تو کرتے ہیں لیکن ان کی زیادہ کوشش صرف ورزش تک ہی محدود رہتی ہے اور اس کے بعد وہ کھانے میں کسی بھی قسم کا پرہیز نہیں کرتے۔ ورزش کے ساتھ ساتھ اس بات کا پتہ ہونا بھی بہت ضروری ہے کہ آپ کیا اور کیوں کھا رہے ہیں۔ کھانے کے بارے میں ذیل میں چند تراکیب درج ہیں۔

ناشتے میں انڈے کا استعمال

ناشتے میں دو انڈے استعمال کریں تاکہ یہ آپ کا وزن کرنے میں آپ کی مدد کریں۔ ایک مشاہدے سے ثابت ہوا ہے کہ ناشتے میں جو افرادکم ازکم دو انڈے کھاتے ہیں وہ سارے دن کیلئے تقریباً 400 کیلوریز کوکم کرسکتے ہیں۔ اس لئے انڈوں کا استعمال ناشتے میں ضرورکریں۔ زیادہ سے زیادہ سادہ ڈبل روٹی کا استعمال کریں اور مزیدکچھ بھاری ناشتہ کرنے سے اجتناب کریں، کیونکہ یہ آپ کے جسم میں پروٹین کی کمی بھی پوری کرے گا اورآپ کا جسم ہلکا پھلکا بھی رہے گا۔ اس کے علاوہ آپ ڈبل روٹی کے سلائس پر مارجرین کے ساتھ ابلے ہوئے چکن سلائس کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔

سبزیوں اور پھلوں کا بکثرت استعمال

وزن کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ سبزیوں اورپھلوں کے جوس کا استعمال کریں۔ یہ آپ کے جسم کو زیادہ سے زیادہ فائبر دینے کیساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں لیکن جوسزکا استعمال ایک گلاس سے زیادہ کبھی نہ کریں کیونکہ ایک حد سے زیادہ جوسزکا استعمال فائبرکوختم کرکے آپ کے جسم میں کیلور یزکی مقدار بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔

دودھ اورمکھن

ایسے افراد جودودھ اوردودھ سے بنی چیزوں کا استعمال کیاکرتے ہیں وہ سب سے زیادہ کیلوریزکم کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ کریم کے بغیر دودھ کاایک گلاس آپ کی تقریباً65کیلوریزکوکم کردیتا ہے اس لئے دودھ اورڈیری پروڈکٹس کا استعمال زیادہ کریں۔ اس کے علاوہ ایسی چیزوں کا استعمال بالکل نہ کریں جو چکنائی اور کریم والی ہوں یہ آپ کے جسم میں کیلوریز کو بڑھاکر موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔

گوشت کا استعمال

سادہ اور ابلے ہوئے گوشت کا استعمال کریں اورایسے ہرکھانے سے پرہیزکریں جس میں گوشت اور مچھلی کے ساتھ ساسجزکا استعما ل ہوا ہو، جیسے زنگر اور برگر وغیرہ۔

بھوک کا علاج

کھانا تبھی کھائیں جب آپ کو زیادہ سے زیادہ بھوک محسوس ہو۔ ضرورت کے بغیر کبھی نہ کھائیں۔ بے وقت کھانا آپ کے جسم میں کیلوریز بڑھنے کی وجہ بن جاتا ہے۔ اگر بے وقت ضرورت پڑے تو بغیر چینی کے گندم کے آٹے سے بنے بسکٹ کا استعمال کریں لیکن وہ بیکری کے نہ ہوں۔

دن اور رات کاکھانا

سبزیوں کے سوپ کے ساتھ ایک ٹکڑا چکن یا مچھلی اورساتھ میں براؤن روٹی لے سکتے ہیں۔ بہرحال جو بھی کھائیں اس کے بارے میں پوری طرح سے جان لیں کہ آپ یہ کیوں اور کس لئے کھا رہے ہیں۔ یہ آپ کے جسم میں کیلوریزبڑھا ئے گا یاکم کرے گا؟ اس کا آپ کو پتہ ہونا چاہئیے۔

پانی کا استعمال بھی وزن کم کرنے میں معاون

ایک جائزہ کے مطابق ایسے افراد جوکھانے سے قبل پانی کا استعمال کر تے ہیں، ان افراد کا وزن کم رہتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ایسے افراد جو دن میں 3 مرتبہ کھانے سے قبل دوگلاس پانی کا استعمال کیاکر تے ہیں ان کا وزن کم رہتا ہے۔

a3w
a3w