دہلی

کانگریس نے معصوم اسرائیلی شہریوں پر حملہ کی مذمت کی

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جیرام رمیش نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا، ’’انڈین نیشنل کانگریس معصوم اسرائیلی شہریوں پر وحشیانہ حملوں کی سخت مذمت کرتی ہے۔‘‘

نئی دہلی: کانگریس نے اسرائیل کے معصوم شہریوں پر حملے کو بربریت قرار دیتے ہوئے اتوار کو اس کی سخت مذمت کی اورکہا کہ ہر مسئلہ کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جیرام رمیش نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا، ’’انڈین نیشنل کانگریس معصوم اسرائیلی شہریوں پر وحشیانہ حملوں کی سخت مذمت کرتی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، "کانگریس کا ہمیشہ یہ ماننا رہا ہے کہ عزت نفس، مساوات اور وقار کی زندگی کے لئے فلسطینی عوام کی جائز خواہشات کو اسرائیل کے جائز قومی سلامتی کے مفادات کو یقینی بناتے ہوئے صرف مذاکراتی عمل کے ذریعے پورا کیا جانا چاہیے۔ کسی بھی قسم کا تشدد کبھی کوئی حل نہیں دے سکتا ہے اور اسے روکنا چاہیے۔”