شمالی بھارت

کانگریس نے پولنگ سے پہلے ہی ہار مان لی: اسمرتی ایرانی

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے جمعہ کے دن کہا کہ امیٹھی سے گاندھی خاندان کا الیکشن نہ لڑنا بتاتا ہے کہ کانگریس نے پولنگ سے پہلے ہی ہار مان لی۔

امیٹھی (یوپی): مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے جمعہ کے دن کہا کہ امیٹھی سے گاندھی خاندان کا الیکشن نہ لڑنا بتاتا ہے کہ کانگریس نے پولنگ سے پہلے ہی ہار مان لی۔

متعلقہ خبریں
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

امیٹھی کی موجودہ رکن پارلیمنٹ نے میڈیا سے کہا کہ گاندھی خاندان کو اپنی جیت دکھائی دیتی تو اس کا کوئی فرد یہاں سے ضرور الیکشن لڑتا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ پھر ایک بار اس حلقہ سے جیتیں گی۔ امیٹھی میں رائے دہی 20 مئی کو ہوگی۔ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ راہول گاندھی نے وائناڈ حلقہ کواپنا کنبہ قراردیا تھا۔

اب وہ رائے بریلی کے بارے میں کیا کہیں گے؟۔ راہول گاندھی 3میعاد کے لئے امیٹھی سے رکن ِ پارلیمنٹ تھے۔ 2019 میں اسمرتی ایرانی نے انہیں 55 ہزار ووٹوں سے ہرایا تھا۔