حیدرآباد

گچی باؤلی میں حقہ پارلر پر پولیس کا چھاپہ، افراد پکڑے گئے

پولیس نے ان کے پاس سے حقہ کے پاٹس، حقہ فلیورس اور دیگر اشیا کو ضبط کرلیا۔پولیس نے ایک اطلاع پر یہ کارروائی کی اورملزمین ایم رمیش مالک اور شیواکمار منیجر کو گرفتارکرلیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی سائبرآباد ایس اوٹی پولیس نے گچی باولی علاقہ میں حقہ پارلر پر چھاپہ مارا۔یہ حقہ پارلر ایک عمارت میں چلایاجارہا تھا۔پولیس نے منگل کی شب کی گئی اس کارروائی کے دوران دو افراد کو پکڑلیا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

پولیس نے ان کے پاس سے حقہ کے پاٹس، حقہ فلیورس اور دیگر اشیا کو ضبط کرلیا۔پولیس نے ایک اطلاع پر یہ کارروائی کی اورملزمین ایم رمیش مالک اور شیواکمار منیجر کو گرفتارکرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ حقہ پارلر کاانتظامیہ حقہ پارلرس چلانے کے قواعد کی خلاف ورزی کررہا تھا اور نابالغ بچوں کو بھی حقہ پارلر میں آنے کی اجازت دی جارہی تھی۔