حیدرآباد

کانگریس لیڈر عثمان بن محمد الہاجری کا یو پی ایچ سی کاروان-1 کا دورہ، مفت علاج و ادویات کا جائزہ

دورے کے دوران مریضوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مرکز میں ادویات کی کوئی قلت نہیں ہے اور ڈاکٹروں کی جانب سے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جا رہی ہے۔ مریضوں نے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان ظاہر کیا۔

حیدرآباد: کانگریس پارٹی کے قائد اور انچارج حلقہ اسمبلی کاروان جناب عثمان بن محمد الہاجری نے یو پی ایچ سی کاروان-1 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سریکانت کے علاوہ ڈاکٹروں اور مریضوں سے ملاقات کی اور کانگریس حکومت کی جانب سے غریب عوام کے لیے فراہم کی جانے والی مفت علاج اور ادویات کی سہولیات کے سلسلے میں تفصیلات حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

دورے کے دوران مریضوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مرکز میں ادویات کی کوئی قلت نہیں ہے اور ڈاکٹروں کی جانب سے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جا رہی ہے۔ مریضوں نے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان ظاہر کیا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب عثمان بن محمد الہاجری نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کانگریس حکومت عوام کی صحتِ عامہ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں اور شہری بنیادی مراکزِ صحت (UPHCs) میں مفت علاج، مفت ادویات، تشخیصی ٹیسٹس، بہتر طبی سہولیات اور جدید آلات فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کو معیاری صحت خدمات میسر آ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محترم وزیر اعلیٰ تلنگانہ جناب اے۔ ریونت ریڈی اور وزیر صحت جناب دامودر راجہ نرسمہا کی قیادت میں کانگریس حکومت صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ریاست میں ایک بہتر طبی نظام قائم کرنے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔