سوشیل میڈیامہاراشٹرا

باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں ڈاکٹر بیٹی کا وحشیانہ قتل

ناندیڑ میں عزت ناموس کا سنسنی خیز معاملہ پیش آیا۔ لڑکی کی محبت سے مشتعل باپ، بھائی اور ماموں نے لڑکی کو قتل کرتے ہوئے نعش کو جلادیا۔

ناندیڑ: ناندیڑ میں عزت ناموس کا سنسنی خیز معاملہ پیش آیا۔ لڑکی کی محبت سے مشتعل باپ، بھائی اور ماموں نے لڑکی کو قتل کرتے ہوئے نعش کو جلادیا۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
عطاپور کی جم کے احاطہ میں قتل کا معمہ حل،8ملزمین گرفتار
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات

یہ واردات ضلع کے لمب گاؤں پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق 23 سالہ شوبھانگی بی ایچ ایم ایس کے تیسرے سال میں پڑھ رہی تھی۔ گاؤں کے ایک نوجوان سے وہ محبت کرتی تھی۔

اس کے گھروالوں کو اس کی یہ محبت قبول نہیں تھی۔ گھر والوں نے دوسری طرف اس کی شادی طئے کر دی لیکن اس نے یہ شادی توڑ دی۔

اس کے باعث گاؤں اور سماج میں بدنامی ہونے سے مشتعل باپ جناردھن جوگ دنڈ، بھائی کیشو جوگ دنڈن، ماما گری دھر جوگ دنڈ، کرشنا اور گووند ان دونوں چچازاد بھائیوں نیمل کر شوبھانگی کا قتل کردیا۔

ثبوت مٹانے کیلئے قریب ہی ایک کھیت میں شوبھانگی کی نعش کو نذرآتش کردیا اور اس کی راکھ ندی میں پھینک دی گئی۔

تین چار دن سے لڑکی اچانک غائب ہونے سے گاؤں والوں کو شک ہوا۔ لوگوں نے اس تعلق سے پولیس کو اطلاع دی۔

جب پولیس نے تفتیش شروع کی تب عزت ناموس کے نام پر قتل کا واقعہ سامنے آیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں والد، ماما اور تین بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔