تلنگانہ

تلنگانہ میں مختلف نامزد عہدوں کے حضول لئے کانگریس کے لیڈروں کی مہم شروع

تلنگانہ میں مختلف نامزد عہدوں کے حضول لئے کانگریس کے لیڈروں کی مہم شروع ہوگئی ہے۔پہلی فہرست میں تقریبا 18مختلف کارپوریشنس کے عہدوں کو پُرکرنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں مختلف نامزد عہدوں کے حضول لئے کانگریس کے لیڈروں کی مہم شروع ہوگئی ہے۔پہلی فہرست میں تقریبا 18مختلف کارپوریشنس کے عہدوں کو پُرکرنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع

اس سلسلہ میں جاریہ ماہ کے اواخر میں اعلان متوقع ہے تاہم خواہشمندوں نے عہدوں کو حاصل کرنے کے لئے دوڑدھوپ شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان عہدوں کو پُرکرنے میں ان لیڈروں کو ترجیح دی جائے گی جو حالیہ اسمبلی انتخابات میں ٹکٹس سے محروم رہے اورجنہوں نے پارٹی کے استحکام کے لئے کام کیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے اس سلسلہ میں اقدامات کرلئے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ حال ہی میں ریونت ریڈی نے دہلی کے دورہ کے دوران اس سلسلہ میں اے آئی سی سی کے اعلی لیڈروں سے اس کی منظوری حاصل کرلی ہے۔

وزیراعلی 21جنوری کو ریاستی دارالحکومت واپس ہوں گے۔ان کی حیدرآباد واپسی کے اندرون دو تاتین دن توقع ہے کہ اس پہلی فہرست کا اعلان کیا جائے گا۔

پہلی فہرست میں کتنے کارپوریشنس کے مخلوعہ عہدوں کو پُرکیاجائے گایہ مسئلہ پارٹی کے لیڈروں اورخواہشمندوں کیلئے موضوع بحث بناہوا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ بعض خواہشمند اے آئی سی سی کے لیڈروں سے سفارش کے لئے بھی رجوع ہوئے ہیں۔