دہلی

سرحدیں زیادہ محفوظ ہوتیں تو ملک مزید تیزی سے ترقی کرتا: اجیت دوول

مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے کہا کہ سرحدیں زیادہ محفوظ ہوتیں اور دشمن کے قبضہ میں نہ ہوتیں تو ہندوستان مزید تیز رفتار سے ترقی کرتا۔

نئی دہلی: مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے کہا کہ سرحدیں زیادہ محفوظ ہوتیں اور دشمن کے قبضہ میں نہ ہوتیں تو ہندوستان مزید تیز رفتار سے ترقی کرتا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ 10 برس میں ملک کی طاقت کافی بڑھ گئی ہے۔ وہ نئی دہلی میں بارڈر سیکوریٹی فورس(بی ایس ایف) کے زیراہتمام رستم جی میموریل لکچر دے رہے تھے۔

اجیت دوول نے کہا ”زمین پر جو قبضہ ہے وہ اپنا ہے‘ باقی تو سب عدالت اور کچہری کا کام ہے‘ اس سے فرق نہیں پڑتا“۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ہندوستان تیزی سے بدل رہا ہے۔اگلے 10 سال میں ہم 10 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت ہوں گے جو دنیا کی تیسری معیشت ہوگی۔

انہوں نے اسے بڑی کامیابی قراردیا۔ اسلحہ درآمد کرنے والے ملک نے 31 مارچ تک 2.5 بلین امریکی ڈالر کے ہتھیار برآمد کئے۔

a3w
a3w