کانگریس پارٹی انچارج عثمان بن محمد الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ڈیویژن
دورے میں سینئر کانگریس لیڈر سرنواس ، خیریت آباد ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس وائس پریسیڈینٹ عبداللہ بن عثمان الھاجری، جنرل سیکرٹری سنتوش گؤڑ علی بن عثمان الھاجری و دیگر کانگریسی موجود تھے ۔
حیدرآباد: کانگریس پارٹی انچارج، حلقہ اسمبلی کاروان جناب عثمان بن محمد الھاجری اور گڈی ملکاپور ڈیویزن پریسیڈینٹ درگا پرساد نے بڈگا جنگم بستی گڈی ملکاپور ڈیویزن کا دورہ کئے، جہاں عرصے دراز سے جھوپڑ پٹی میں رہنے والے تقریباً ایک سو پچاس مزدور پیشہ خاندان بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔
ان غریبوں کے لئے نہ وہاں پینے کا پانی میسر ہے نہ سیوریج لائن ہے اور نہ عوامی بیت الخلاء ہے ، عقب میں موجود کالونی کا سیوریج لائن کا گندا پانی ان کے جھوپڑ پٹی سے ہو کر گزرتا ہے۔
گندگی اور تعفن کی وجہ سے غریب عوام بالخصوص معصوم بچے بینائی سے محروم ہیں اور دیگر کئ قسم کی امراض کا شکار ہیں ، جناب عثمان الھاجری نے کہا کہ وہ ان افراد کے مسائل حل کرنے کیلئے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور انچارج منسٹر جناب پونم پربھاکر سے اس نمائندگی کرینگے تاکہ ان مسائل کو حل کیا جاسکے۔
دورے میں سینئر کانگریس لیڈر سرنواس ، خیریت آباد ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس وائس پریسیڈینٹ عبداللہ بن عثمان الھاجری، جنرل سیکرٹری سنتوش گؤڑ علی بن عثمان الھاجری و دیگر کانگریسی موجود تھے ۔