بھارتسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

بینک لگاتار 6 دن بند رہیں گے، کچھ کام ہوتو فوری نمٹالیں؟

آر بی آئی کے جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق، 13 سے 18 ستمبر تک بینکوں کو تعطیلات رہیں گی جن میں علاقائی تعطیلات، تہوار اور ویک اینڈ شامل ہیں۔ مختلف ریاستوں میں بینک اس ماہ کی 13 سے 18 تاریخ تک لگاتار چھ دن بند رہنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: اس ماہ کے دوران بینکوں میں لگاتار چھ دن کی تعطیلات رہیں گی۔ اگر آپ کو بینک سے متعلق کوئی اہم کام کرنا ہے، تو اسے جلد از جلد نمٹانے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ تعطیلات آپ کے کاموں میںمشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق، 13 سے 18 ستمبر تک بینکوں کو تعطیلات رہیں گی جن میں علاقائی تعطیلات، تہوار اور ویک اینڈ شامل ہیں۔  مختلف ریاستوں میں بینک اس ماہ کی 13 سے 18 تاریخ تک لگاتار چھ دن بند رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، ریاستوں میں تعطیلات کی مختلف حالتیں ہیں۔

  • 13 ستمبر کو راجستھان میں رام دیو جینتی اور تیجا دشمی کے موقع پر بینک بند رہیں گے۔
  • 14 ستمبر کو دوسرے ہفتہ کی تعطیلات کے ساتھ ساتھ اونم کے تہوار کی تعطیل بھی ہے، اس لیے بینک بند رہیں گے۔
  • 15 ستمبر کو اتوار کے دن ملک بھر میں بینکوں کو تعطیل رہے گی۔
  • 16 ستمبر کو عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ملک بھر کے بینک بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ، سکم میں اندرا یاترا کے موقع پر بینک بند رہیں گے۔
  • 18 ستمبر کو نارائنا گرو جینتی اور گنیش تہوار کے موقع پر گنگٹوک میں بینکوں کو تعطیل رہے گی۔
  • تیلگو ریاستوں میں 14 سے 17 ستمبر تک بینک بند رہیں گے، جبکہ دیگر علاقوں میں تعطیلات کی تفصیل مختلف ہے۔ ان ریاستوں میں بینک 13 سے 15 ستمبر تک بند رہیں گے، جس میں ہفتہ سے پیر تک کی تعطیلات شامل ہیں۔

بینکوں کو آنے والے ہفتہ کی تعطیلات

  • 21 ستمبر کو کیرالا میں نارائن گرو کی سمادھی کے موقع پر بینکوں کی تعطیل ہے۔
  • 22ستمبرکو اتوار کی تعطیل کے باعث ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔
  • 23 ستمبر کو ہریانہ میں یوم شہدا کے موقع پر تعطیل ہے۔
  • 28 و 29 ستمبر کوہفتہ اور اتوار کے دن ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔
  • یہ طویل تعطیلات کا سلسلہ بینک صارفین کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے، اس لیے مشورہ دیا جاتا ہے کہ بینک سے متعلق ضروری کاموں کو فوری طور پر نمٹایا جائے تاکہ تعطیلات کے دوران کوئی پریشانی نہ ہو۔