تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی میں بتدریج اضافہ۔جنوب مغرب مانسون کا موسم اختتام کے قریب

6سے زائد اضلاع میں سردی کی شدت قدرے زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔ سنگاریڈی، رنگا ریڈی، وقارآباد اور میدک اضلاع میں رات کے وقت درجہ حرارت تقریباً 16 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں سردی میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ جنوب مغربی مانسون کا موسم اختتام کے قریب پہنچنے اور بارش میں کمی آنے کے باعث رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
ورنگل: سیلاب متاثرین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے، کے کویتا کا مطالبہ
نیشنل ایجوکیٹرز ایوارڈز–2025 کی شاندار تقریب، سیکنڈرآباد میں منعقد
ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، محبوب نگر آر۔ اِندرا نے لیا جائزہ
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا


6سے زائد اضلاع میں سردی کی شدت قدرے زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔ سنگاریڈی، رنگا ریڈی، وقارآباد اور میدک اضلاع میں رات کے وقت درجہ حرارت تقریباً 16 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا گیا۔


سنگاریڈی ضلع کے موگم پلی میں اقل ترین درجہ حرارت 16ڈگری سلسیس درج ہوا جبکہ رنگا ریڈی ضلع کے ایلمنڈا میں 16.3 ڈگری، وقار آباد اور میدک میں 16.6 ڈگری، سدی پیٹ میں 17.4 ڈگری، راجنا سرسلہ میں 17.6 ڈگری، کاماریڈی اور ناگر کرنول اضلاع میں 17.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔


عادل آباد، آصف آباد، نرمَل، جگتیال، نظام آباد، نارائن پیٹ، محبوب نگر، میڑچل ملکاجگری، حیدرآباد، ونپرتی، یادادری، جنگاؤں اور نلگنڈہ اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 18 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہا۔


دوسری جانب بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، مُلگ اور سوریہ پیٹ میں درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔


اتوار کے روز ریاست کے کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوئی۔ بھدرادری کتہ گوڑم، محبوب آباد، کھمم اور سوریہ پیٹ اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ محبوب آباد ضلع کے چنا گوڈور میں سب سے زیادہ 4.8 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔